06 اگست ، 2016
کراچی کےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش پھر شروع ہوگئی، بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقے بجلی سے محروم بھی ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوںگلشن اقبال ،سپرہائی وے پربقائی یونیورسٹی کےقریب ،گلشن حدید،ماڈل کالونی،ایئرپورٹ ،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر، صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں ابھی تک دن میں ہوئی بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔