07 اگست ، 2016
ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے،ڈینجر مین جانی بر یسٹو نے 82اور معین علی نے 60رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، ایجبسٹن بر منگھم کی وکٹ اب بھی بیٹنگ کے لئے سازگار ہے ،جانی بریسٹو ٹیسٹ کیریئر میں اپنی چوتھی سنچری کی جانب گامزن ہیں ۔
انگلش کپتان السٹر کک کی جانب سے جلد اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان میچ کو دلچسپ بناسکتا ہے۔
برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان جس نے پہلی اننگز میں 400رنز بناکر انگلش ٹیم پر 103رنز کی برتری حاصل کی تھی ، جس کے جواب میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر414رنز کر پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 311رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
چوتھے روزکھیل کے اختتام پر بیرسٹو 82اور معین علی 60رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے اسکور میں 132ناقابل شکست رنز کا اضافہ کیا ۔گرین شرٹس کی طرف سے محمد عامر اور یاسر شاہ نے بالترتیب 73اور 152رنز دے کر 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پہلی اننگز میں 5وکٹ لینے والے سہیل خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔