پاکستان
08 اگست ، 2016

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے، دفتر خارجہ

 


پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے ۔ہمسایہ ملک کے جاسوس کی پاکستان میں گرفتاری پرامریکا نے کوئی بیان نہ دیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہمسایہ ملک کے جاسوس نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کا اعتراف بھی کیا تھا۔


پاکستان کی طرف سے امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے۔ اس سے قبل امریکی نائب ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تفریق رکھتا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ نے بتیا کہ امریکی سینیٹر جان مکین نے دورہ پاکستان میں آپریشن والے علاقوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔


ترجمان دفترخارجہ نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہمسایہ ملک کے جاسوس کی پاکستان میں گرفتاری پرامریکا نے کوئی بیان نہ دیا جبکہ ہمسایہ ملک کے جاسوس نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :