08 اگست ، 2016
ٹینس کےعالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اولمپکس کے پہلے ہی رانڈ میں شکست کھا گئے جبکہ فٹبال میں جرمنی اور کوریا کا میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔
ریو اولمپکس کے فٹبال ایونٹ میں عالمی چیمپئن جرمنی کو شدید دھچکا لگا، جنوبی کوریا نے اسے ٹف ٹائم دیا،ایشین ٹیم نے برتری حاصل کی جسے جرمن نے پہلے ہی ہاف میں برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں کھیل مزید تیز ہو گیا، کبھی جرمنی نے گول بنایا تو کبھی کوریا نےجرمن ٹیم آخری لمحات میں تیسرا گول بنا کر شکست سے بچ پائی ۔
ادھر ٹینس کے مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ، عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ پہلے ہی راونڈ میں ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو سے شکست کھا گئے۔
ویمنز کے ڈبلز ایونٹ میں امریکا کی ولیمز سسٹرز کو بھی پہلے ہی راونڈ میں شکست ہو گئی ۔