09 اگست ، 2016
ریو اولمپکس کی اس وقت دنیا بھر میں دھوم مچی ہے، برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سیاحوں کا رش لگا ہے، ایسے میں چور اُچکوں کا گروہ بھی سرگرم ہوگیا ہے۔
ایک طرف ہے ریو اولمپکس کا دھوم دھڑکا، جشن، جوش لیکن اس کے ساتھ ہی ایک تاریک پہلو بھی ہے کہ ریو اولمپکس دیکھنے جانے والے سیاح روز لٹ رہے ہیں ۔
اُچکوں کی ایک فوج ہے جو پورے ریو ڈی جنیرو میں پھیلی ہوئی ہے، یہ بچے بڑے آرام سے پیچھے آتے ہیں اور سیاحوں سے چیزیں چھین کر فرار ہوجاتے ہیں،کبھی کسی کا داو نہیں بھی لگتا۔
ریو اولمپکس دیکھنے والوں کے لیے کھُلی نصیحت ہے کہ ریو ڈی جنیرو ضرور آئیں لیکن بٹوے کی حفاظت خود کرنی ہے۔