پاکستان
13 اگست ، 2016

کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک ، 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی،  3 دہشتگرد ہلاک ، 2 اہلکار زخمی


 


 


کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔


ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھنکا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔


ایف سی کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو رائفل ایک کلاشنکوف ،موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ۔


ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔


 

مزید خبریں :