13 اگست ، 2016
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں موجود ساؤنڈ سسٹم کے ٹرک میں آگ لگنے کے حوالے سے ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ آگ جنریٹرمیں فنی خرابی کے باعث لگی۔
ڈی جے بٹ نے مزید کہا کہ لگنے والی آگ نے ساؤنڈ سسٹم اورایمپلی فائرکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ واقعے کے بارے میں اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ کسی کی شرارت ہوسکتی ہے۔