13 اگست ، 2016
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹکنے سیدو شریف میں ریسکیو 1122کے دفتر کا افتتاح کردیا۔ا س موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 65سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کوغیرسیاسی کرکےکرپشن کی راہیں بند کر دیں، انگریزوں کا چھوڑا گیا طبقاتی نظام تعلیم ختم کر دیا،صوبے میں356پن بجلی گھربنارہے ہیں، 88مکمل ہوگئے۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 18لاکھ افراد کوصحت کارڈ دے کرنیاپروگرام شروع کررہےہیں، ڈاکٹرکی تنخواہ 50ہزارسے بڑھا کر 2لاکھ روپے کردی ہے۔