کھیل
13 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ :پاکستان542 پر آئوٹ، 214 رن کی برتری

اوول ٹیسٹ :پاکستان542 پر آئوٹ، 214 رن کی برتری

اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفےسے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان کی ڈبل سنچری کی بدولت 542رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی ،گرین شرٹس کو انگلینڈ کی پہلی اننگز 328رنز کے جواب میں 214رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔


گرین شرٹس کی جانب سے آج6وکٹ پر 340رنز پر کھیل کا آغاز کیا ،تو یونس خان 101 اور سرفراز احمد17رنز پر کھیل رہے تھے، آج کی پہلی وکٹ 397کے اسکور پر گری، جب سرفراز احمد 44رنز بناکر کرس واکس کا شکاربنے ،اس کے بعد آٹھویں وکٹ پر یونس خان نے وہاب ریاض کے ہمراہ 37رنز کی شراکت قائم کی ،4رنز بنانے والے وہاب معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئےتو گرین شرٹس کا مجموعی اسکور 434رنز ہوچکا تھا ۔


پھر محمد عامر نے یونس خان کابھرپور ساتھ دیا ،اور دونوں نے 97رنز کی شراکت قائم کی ،پاکستان کی نویں وکٹ 531 رنز پر گری جب اپنی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے یونس خان 218رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے ، ان کی اننگز میں 4چھکے اور 31چوکے شامل تھے ، آج کے زبردست کھیل کے بعد میانداد ،ٹنڈولکر،پونٹنگ،سہواگ اور اتاپتو کی 6ڈبل سنچریوں کی فہرست میں یونس خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔


آخری وکٹ پر محمد عامر اور سہیل خان نے 11رنز کا اضافہ کیا ،سہیل خان2رنز بناکر فن کا شکاربنے جبکہ محمد عامر 39رنزپر ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی طرف سےواکس اور فن نے 3،3 ،معین علی نے 2 جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔


حالیہ 4ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میںدوکی برتری حاصل ہے، پاکستان نے لارڈز میںپہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ انگلینڈ نے بعد کے دونوں میچز میںکامیابی حاصل کی ،چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں214رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر میچ میں کامیابی حاصل ہوتی ہے کہ سیریز میں برابری کے ساتھ ہی عالمی نمبر 1کی رٹینگ میں آنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔


 

مزید خبریں :