کھیل
14 اگست ، 2016

مائیکل فیلپس کے اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی تعداد 23 ہو گئی

مائیکل فیلپس کے اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی تعداد 23 ہو گئی

 


اولمپکس کی تاریخ کے عظیم ترین تیراک مائیکل فیلپس نے ایک اور طلائی تمغے کے ساتھ اپنے کریئر کا اختتام کیا ہے۔ان کے اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی تعداد 23 ہو گئی ۔ریو اولمپکس میں فیلپس نے اپنا آخری طلائی تمغہ چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں جیتا ۔


فیلپس نے اس دوڑ میں بٹر فلائی تیراکی میں مہارت دکھائی، یہ ریو میں ان کا پانچواں طلائ تمغہ ہے۔اس سے پہلے وہ چار ضرب دو سو میٹر فری اسٹائل ریلے، 200 میٹر بٹر فلائی، چار ضرب سو میٹر فری اسٹائل ریلے اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ فیلپس نے 100 میٹر بٹر فلائی میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔


مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 23 طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے کریئر کو خیرباد کہا۔

مزید خبریں :