14 اگست ، 2016
سویڈن کی تاریخ کی سب سے کم عمر اورپہلی مسلمان خاتون وزیرکو مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کرنےپرعہدے سےہاتھ دھونا پڑے ،انتیس سالہ عائیدہ سویڈن کی پہلی مسلمان وزیرتھیں اور ان کے پاس اعلی تعلیم کا قلمدان تھا۔
عائیدہ کو اس وقت شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا جب سویڈن سے ڈنمارک جانےوالے پل پر پولیس نے انہیں پکڑلیا۔سویڈن کے قانون کے مطابق وزیر کو اس جرم کی پاداش میں چھ ماہ تک قید کی سزابھی ہوسکتی ہے ۔
وزیرموصوف کاکہنا ہے کہ شراب نوشی کے بعدگاڑی چلانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔
عائیدہ کے مطابق وہ شراب نوشی کے چارگھنٹے بعد سفرروانہ ہوئیں اور ان کا خیال تھا کہ اس عرصے میں شراب نوشی کا اثرزائل ہوجائیگا۔