پاکستان
16 اگست ، 2016

سہراب گوٹھ : قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی کارروائی ، 5 افراد زیر حراست

سہراب گوٹھ : قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی کارروائی ، 5 افراد زیر حراست


 


کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک آفیسر سمیت مختلف فائراسٹیشن میں تعینات5 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائر اسٹیشن کالونی میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایک افسر سمیت مختلف فائراسٹیشنز میں کام کرنے والے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں ناصر اور فرحت اللہ خان کا تعلق سہراب گوٹھ فائر اسٹیشن سے ہے۔ معراج ہاکس بے فائر اسٹیشن اور ناظم سوک سینٹر میں تعینات ہے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں ذاکر سینٹرل فائر آفس کا افسر ہے۔ چند روز قبل منظور کالونی فائر اسٹیشن پر چھاپہ مار کر بھی 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :