صحت و سائنس
16 اگست ، 2016

کراچی:جناح اسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ

کراچی:جناح اسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ


 


سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے بعد کراچی کے جناح اسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


جناح اسپتال کے سربراہ پر وفیسر انیس الدین بھٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نجی ادارے کے 150 افراد سیکورٹی کے فرائض سنبھالیں گے۔ سیکورٹی پر مامور افراد کو اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا جبکہ میٹل ڈیٹیکٹر ،واک تھرو گیٹس سمیت دیگر آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔


ڈاکٹر انیس الدین بھٹی کے مطابق اب تک 80 افراد مختلف شعبوں میں تعینات کیے جاچکے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد جناح اسپتال کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اسپتال کی سیکورٹی میں پولیس،رینجرز اور چوکیداری نظام پہلے ہی شامل ہے ۔

مزید خبریں :