19 اگست ، 2016
کراچی کےعلاقےجمشیدکوارٹراورتین ہٹی میں قانون نافذ کرنےوالےادارے کا چھاپہ ،سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زیر حراست لے لیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رات گئے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس سےپہلے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیاتھاجبکہ 31 مشتبہ افراد بھی حراست میں لیے گئےتھے۔