کھیل
15 جون ، 2012

روسی فٹبال ٹیم پر 6 پوائنٹس کمی اور1 لاکھ 20 ہزار یورو جرمانہ

کیف… یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا ) نے یورو فٹ بال کپ میں روسی شائقین کے خراب رویے کی وجہ سے روس پر 6 پوائنٹس میں کمی اور ایک لاکھ 20 ہزار یورو جرمانہ عائد کر دیا، سزا کا اطلاق یورو 2016 کوالیفائر مہم سے ہو گا۔ روس کے پاس یوئیفا کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے تین دنوں کا وقت ہے۔ پولینڈ اور یوکرائن میں جاری میگا ایونٹ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ سے قبل روس ٹیم کے شائقین نے ہنگامہ آرائی کی۔ یوئیفا نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے روس فٹ بال فیڈریشن کے حکام پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا اور اس کے ساتھ ہی یورو فٹ بال کپ 2016ء کے سلسلے میں مجوزہ کوالیفائرز میچوں میں سے 6 پوائنٹس کاٹے جائیں گے۔ روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نے واقع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرگنائزرز کو شائقین کی حفاظت کی پوری ذمہ داری اٹھانا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں :