دلچسپ و عجیب
20 اگست ، 2016

’راکا پوشی‘ کے حسن،سیاح سحر میں مبتلا

’راکا پوشی‘ کے حسن،سیاح سحر میں مبتلا

 

قراقرم کےپہاڑی سلسلے کی بلندچوٹی راکا پوشی ہروقت برف سے ڈھکی رہتی ہے اوربادل اس پرسایہ فگن رہتےہیں، راکا پوشی کا مطلب ہی ’برف سے ڈھکی چوٹی‘ ہے،اسے ’مدر آف مسٹ‘ بھی کہاجاتا ہے۔

نگر کی وادی کاحسن وجمال ہی راکا پوشی کے دم سے ہے، بلند چوٹیوں میں اس کا دنیامیں 27 واں نمبر ہے لیکن اس کی وجہ شہرت اس کی بےپناہ خوبصورتی اور کوہ پیماؤں کیلئےنسبتاً آسان رسائی ہے، بادل اکثر یہاں ڈیرہ ڈالے رکھتے ہیں، قراقرم کے سفر پر جانے والا ہر سیاح اس کے دل موہ لینے والے نظاروں میں کھویا رہتا ہے۔

راکا پوشی کے گلیشیئرپگھلتے ہیں تو پانی آبشار بن کر گرتا ہے، برف کاپانی چٹانوں سے ٹکرا کر خوب شور مچاتا ہے، طویل سفر طے کرنے کےبعد یہ شفاف پانی دور وادی سے گزرتے دریائے ہنزہ میں گرجاتا ہے۔

زیرو پوائنٹ سے چوٹی کی جانب کچھ دیر کی ٹریکنگ کا خوبصورت سفر طے کرنے والے سیاح عمر بھر یاد رکھتےہیں ،برف پوش راکا پوشی اور اس کی برفوں سے بنے چشمے ہنزہ کا رخ کرنے والے ہر سیاح کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :