صحت و سائنس
21 اگست ، 2016

کانگو وائرس :عباسی ،سول اور جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ ز قائم

 

کانگووائرس سے نمٹنے کےلیے کراچی کے اسپتالوں میں انتظامات کرتے ہوئے عباسی ،سول اور جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ ز قائم کردیئے گئے ۔ متاثرہ مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے جناح ،سول اور عباسی شہید اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا لئے گئے ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں جاں بحق ہونے والے مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو آبزرویشن میں رکھا ہوا ہے ۔

ماہرین طب کے مطابق قربانی کے جانور کو اگر کلورین ملے پانی سے نہلا دیا جائے تو جانور کے جسم سے ٹک یا چیچڑ ہٹ جاتا ہے ۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر محمد علی عباسی کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں 40 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ عملے اور ڈاکٹروں کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :