15 جون ، 2012
لاہور … سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے پاس حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کے کئی راز ہیں، فاش ہوگئے تو کئی شرفا بے نقاب ہوجائیں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو ملک ریاض کی سماجی و انسانی خدمات ذہن میں رکھنی چاہئیں،زلزلہ ہو یا سیلاب متاثرین انہوں نے اربوں روپے کی امداد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض کی جانب سے بحریہ دستر خوان اور قزاقوں سے رہائی کیلئے کروڑوں روپے دیئے گئے، ان سے زیادہ پیسے والوں کو توفیق نہیں ہوتی کہ وہ دوسروں پر خرچ کریں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک ریاض کے پاس حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کے راز ہیں، راز ظاہر کرنے سے کئی شرفا بے نقاب ہو جائیں گے۔