22 اگست ، 2016
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت کا سورج طلوع ہوگیا،پورٹ آف اسپین میں ہونے والی بارش بھارت کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو بھی بہا لے گئی،آئی سی سی کی جانب سے اس کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔
پاکستان ٹیم 22 ماہ سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری، جس کا ثمر آج گرین کیپس کو ملا ہے، پاکستان کی ورلڈ رینکنگ میں بادشاہت قائم ہو گئی۔
صرف پانچ روز پہلے بھارت کو نمبر ون پوزیشن ملیجو پورٹ آف اسپین میں ہونے والی بارش میں بہہ گئی، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کا آج آخری دن تھا، لیکن چار دن میں صرف 22 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا ہے،یعنی ٹیسٹ کا ڈرا ہونا یقینی تھا، جسسے بھارت سے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی چھن گئی اور نمبر ون پوزیشن پاکستان کے نام ہوگئی۔