30 جنوری ، 2012
منیلا …این جی ٹی…دنیا بھر میں اونچی عمارتوں اور کشادہ رقبے پر بھاری لاگت سے عظیم والشان ہو ٹل تو تعمیر کیے جاتے ہی ہیں لیکن فلپائن میں ایک بہتی آبشار کے دہانے ایک سستا اور دلچسپ ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔بانس سے بنی ٹیبل کرسیوں کو بہتی آبشار کے نیچے رکھا گیا ہے جہاں بیٹھے افراد اس حسین قدرتی منظر سے لطف اندوز ہو نے کے ساتھ ساتھ اپنے پاؤں کے نیچے سے گزرتے پانی سے بھی محظوظ ہو تے ہیں جس کے باعث کھانے کا مزہ اور ذائقہ مزید دوبالا ہو جا تا ہے۔یہی نہیں بلکہ اس منفرد ہو ٹل میں شیفس بھی چار دیواری کے بجائے کھلے پُر فضا ماحول میں روائتی کھانے پکاتے نظر آتے ہیں۔