04 ستمبر ، 2016
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کو جیتنے کے لیے 303رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈکی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل کارڈف کے صوفیہ گارڈ ن میں ہونے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تاہم ابتدا میں انگلش وکٹیں تسلسل سے گرتی رہیں۔اس دوران انگلش اوپنر جیسن رائے 87، بین اسٹوکس 75اور جونی بیروسٹو 33 نے اچھی اننگزکھیلیں۔
دیگر بیٹسمینوں میں ہیلز 23، جوئے روٹ 9،کپتان مورگن 10،لیام ڈائوسن 10،کرس ووکس 10،ڈیوڈ ولی 6رنز شامل تھے۔ جبکہ کرس جورڈ ن 12اور مارک ووڈ 7رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان جانب سے حسن علی چار جبکہ محمد عامر نے تین جبکہ عمرگل اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹیں اپنے نام کیں۔آج پاکستان نے قدرے بہتر فیلڈنگ کی جس کی وجہ انگلینڈ بہت بڑا اسکور نہ بناسکا۔