05 ستمبر ، 2016
دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ میں 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی، 27 ستمبر کو آسٹریلیا کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا ۔
سیریز کے لیے فاسٹ باؤلرز میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کوآرام دیا گیا ہے
کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ، جارج بیلی ، اسکاٹ بولینڈ ، جیمز فولکنر ، ایون فنچ، جان ہیسٹنگز ، شون مارش، جو مینی ، کرس ٹریمین ، میتھیو ویڈ ڈینیل وورل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔