05 ستمبر ، 2016
فاکیہہ حیدر۔۔کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم)کا دوسرا سالانہ کانووکیشن کراچی کے ایف ٹی سی آڈیٹوریم میں اختتام کو پہنچا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کراچی کے چیئرمین احسان اللہ خان تھے جبکہ ایچ ای سی پی کی وائس چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی،آغا خان یونیورسٹی کے معروف نیورولاجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع،کوتھم کے ڈائریکٹر آپریشنز ظہیر احمد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ بابر شیخ،اسلام آباد کے ڈائریکٹرکوتھم آصف جاوید ،میڈیا کی مشہور شخصیات، کراچی کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نمائندوں اور کوتھم کے فیکلٹی ممبران تقریب کے مہمان تھے۔
کوتھم کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر احمد نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے تقریب میں شامل شرکاء کو آگاہ کیا کہ تقریب گریجو یشن کے طالب علموں کے لیے اور ان نوجوانوں کے لیے جو ہاسپٹیلٹی کی صنعت کو بطور کریئراپنانا چاہتے ہیں،ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مثبت قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوتھم ،ہاسپٹیلٹی کی جانب بغیر کسی معیار پرسمجھوتے کے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔
انہوں نے اس صنعت کےکلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوتھم ہاسپٹیلٹی کی صنعت کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوںکو مہیا کرکے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
یہ صنعت ،آج نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تیزی سےپروان چڑھ رہی ہے۔ پوری دنیا میں لوگ مختلف وجوہات پر دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرتے ہیں ،ان کے درمیان کئی زبانوں اور ثقافتوں کا تیز رفتار ی میں ابھرتا ہوا نظام مرتب ہو چکا ہے۔
ایسے میں ناصرف پاکستان بلکہ مشرق وسطی میںبھی ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔خاص کرسی پیک، دبئی میں آنے والے 2020 کےایکسپو اور قطر میں آنے والے 2022کےفیفا ورلڈ کپ کے لیے اس ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔
کوتھم کے لیے ہنر مند طالب علم مہیا کرنا ایک چیلنج کی طرح ہے اور وہ اس سےنمٹنے اور پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ان مواقع کو ہاتھ سے نہ جانےکے لئے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر گریجوشن کے پوزیشن ہولڈلرز اور ان طالب علوں جو کوتھم کے لیے فخر ہیں،فیکلٹی ممبرز، نمائندوں اور صنعت کےاعلیٰ عہدے داران کے درمیان انعامات، سرٹیفیکیٹ اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔