05 ستمبر ، 2016
یو ایس اوپن میں اسپین کے رافیال نڈال کو اپ سیٹ شکست ہو گئی،ایونٹ سے باہر ہونے پر نڈال مایوسی کا شکار ہوگئے۔
نوواک جوکوچ ،جو ولفرائیڈ سونگا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فلشنگ میڈوزنیویارک میں جاری ٹینس ایونٹ میں رافیال نڈال کا سفر فرانس کے لوکاس پولی نے ختم کردیا۔
چوتھے راؤنڈ کے میچ میں نڈال کو مخالف پلئیر کے ہاتھوں کا فی ٹف ٹائم ملا،پولی نے یہ میچ 6 ،1 ۔2 ،6۔6 ،4۔ 3 ،6 اور7، 6 سے جیتا۔
ایک اور میچ میں سربیا کے نوواک جوک نے برطانیہ کے ایڈمنڈ کو 6 ،2۔ 6، 1 اور6، 4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔
جو ولفرائیڈ سونگا اور گائل مونفلز نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلےمرحلے میں جگہ بنالی ۔
خواتین مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی اینجلک کربر اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔