05 ستمبر ، 2016
لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں بیٹے کی تحویل کےلیے دائر کیس کی سماعت ہوئی ، وکلا کی ہڑتا ل کے باعث فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں حمیرا ارشد اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں ،حمیرا ارشدکی جانب سےمتعدد دلیلیں پیش کی گئیں۔
میڈیا سے گفتگو میں حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ ان پر لگاتا ر الزامات لگا رہے ہیں اگر وہ منشیات میں ملوث ہو تیں تو 12 سال بعد اعتراض کیو ں کیا جارہا ہے جبکہ احمد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ حمیرا کی عزت کرتے تھے لیکن انجام ایسا ہو گا معلوم نہیں تھا۔
عدالت کی جانب سے آج فیصلہ سنایا جاناتھا لیکن وکلاء کی ہڑتال کے باعث فیصلہ محفوظ کر کے سماعت ایک روز کے لئے ملتو ی کر دی گئی۔