پاکستان
06 ستمبر ، 2016

ملک بھر میں افواج پاکستان کے شہدا کی یادگاروں پر تقاریب

یوم دفاع پاکستان کے موقع پرملک بھر میں افواج پاکستان کے شہدا کی یاد گاروں پر تقاریب کا انعقاد اور مادر وطن کے لئے جان نثار کرنے والوں کو ہدیۂ عقیدت پیش کیا گیا ۔

کراچی میں مزار قائد اعظم ؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،اس موقع پر قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی گئی جبکہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جبکہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر سمیت دیگر شہدا کی یاد گاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔

1965ءمیں اپنی جانوں کے نذرانےپیش کرنے اور شجاعت، ایثار اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کررہی ہے۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پنجاب اور سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹرز میں بھی پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں دفاعی نمائش جاری ہے، تقریب کے آغاز میں پاک فوج کے دستوں کی پریڈہوئی ،اس موقع پر شہدا کو سلامی بھی دی گئی ۔

کراچی کی ملیر چھاؤنی میں مشاق طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا،اس موقع پر نمائش میں رکھےگئے اسلحےاورجنگی آلات میں خواتین اوربچوں نے خصوصی دلچسپی لی ۔

مزید خبریں :