16 جون ، 2012
کوہاٹ…کوہاٹ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجہ میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نیولاری اڈے کے قریب پولیس موبائل پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ،حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 7افرادجاں بحق اور 8افراد زخمی بھی ہو ئے ۔پولیس نے واقعے میں ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی ہے ۔