07 ستمبر ، 2016
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے بھارتی دفتر خارجہ کے حکام نے شکایت کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی کی تقریب میں کیوں شرکت نہیں کرنے دی؟
ترجمان ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کی شکایت رد کردی اور بتا دیا کہ بھارت میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوتوں کو منسوخ کرنا معمول ہے، ایسی تمام دعوتوں کی منسوخی بھارتی حکومت کے دباؤ پر کی جاتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کی کئی تقریبات نہیں ہونے دیں، پاکستانی ہائی کمشنر کوکئی بار دی گئی دعوت بھارتی میزبانوں نے دباؤ میں آکر واپس لی۔