پاکستان
07 ستمبر ، 2016

وفاقی حکومت کو ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، چانڈیو

وفاقی حکومت کو ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، چانڈیو

 

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت میں ہونے کے باوجود ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کررہی، وزراء ہر وقت لڑائی کے لیے تیار رہتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شاید اس میں کچھ قصور ان کے کھانے پینے کا بھی ہے کیونکہ وہ پہلوان لوگ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھے کام کیلئے نکلے ہیں،ہم سندھ کی زمین پر ان کا استقبال کریں گے لیکن وہ سندھ کو فتح کرنے کا خواب نہ دیکھیں،وہ کرپشن کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں جو اچھا کام ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ جمہوریت میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے بلکہ آزادی سے کام کرنے دیا جانا چاہئے مگر بدقسمتی سے جمہوریت والوں کو بھی خوف پیدا کرنے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے جلسے جلوس کرنا، حکومت اپوزیشن کا مزہ نہ لوٹے بلکہ پاناما لیکس کا جواب دے۔

مزید خبریں :