30 جنوری ، 2012
لندن …پر ندوں کی طرح آزادانہ طریقے سے فضامیں اڑنے کا شوق تو ہر انسان کو ہوتا ہے لیکن اس بچے نے اپنے والد کے منہ سے نکلی طا قتور پھونکوں پر ہی اڑنے کا شوق پورا کر لیا ۔جیسے ہی اس بچے کے والد پیار سے اس کے چہرے پر پھونک مارتے ہیں تو یہ فوراً پر ندے کی طرح اپنے دونوں بازوؤں کو فضا میں بلند کر کے اڑان بھرنے لگتاہے۔ایسا ایک بار نہیں بلکہ جب، جب اس کے ابا اسکے چہرے پر اپنے منہ سے پھونک مارتے ہیں یہ فوراً اڑنے کی کو شش شروع کر کے محظوظ ہوتا ہے۔