دنیا
11 ستمبر ، 2016

امریکی صدررونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا

امریکی صدررونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا

امریکی صدررونالڈریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 35سال بعد رہا کردیا گیا۔

61 سالہ جان ہنکلی جونیر کو واشنگٹن کے نفسیاتی مرکزسے رہائی کے بعد ورجینیا میں والدہ کے گھر منتقل کردیا گیا۔

وہ اگلے 6ماہ تک ولیم برگ میں نفسیاتی ڈاکٹر سے معائنہ کراتا رہے گا، فیڈرل جج نے جولائی میں ہنکلی کو رہاکرنےکاحکم دیاتھا۔

30 اپریل 1981 میں صدرریگن پرواشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل کے سامنے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ محفوظ رہے، سیکورٹی پرمامور خفیہ اہلکاروں نے ہنگلی کوموقع پرہی گرفتارکیا تھا۔

اس حملےمیں صدرریگن کی جان بچانے والا خفیہ اہلکارجیری پارگزشتہ سال اکتوبرمیں 85 برس کی عمرمیں انتقال کرگیا۔

 

مزید خبریں :