دنیا
11 ستمبر ، 2016

شامی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

شامی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

 

شامی حکومت نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، ادھر ادلیب میں تازہ فضائی حملوں میں 58 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شامی حکومت نے جنگ بندی سے متعلق امریکا اور روس کےدرمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کی ہے، تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسے میڈیا کے ذریعے معاہدے کا علم ہوا ہے، معاہدے کی دستاویز موصول نہیں ہوئی۔

امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد گزشتہ روز معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت شامی فوج اپوزیشن پر حملے نہیں کرےگی جبکہ داعش کے خلاف امریکا اور روس مشترکہ کارروائی کریں گے، معاہدے پرعمل درآمد پیرسےہوگا۔

ادھرمانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر ادلیب میں تازہ فضائی حملوں میں 58 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونےوالوں میں خواتین اوربچے شامل ہیں تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ فضائی حملے کس نے کیے۔

مزید خبریں :