Geo News
Geo News

شہر شہر
11 ستمبر ، 2016

اسلام آباد:جعلی کرنسی سے قربانی کا جانور خریدنیوالا گرفتار

اسلام آباد:جعلی کرنسی سے قربانی کا جانور خریدنیوالا گرفتار

 

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں جعلی کرنسی چلانے کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ راول پنڈی کا رہائشی ملزم لیاقت خان 92 ہزار روپے کے جعلی نوٹ لے کر جانور خریدنے آیا تھا۔

بلیو ایریا میں بھی پولیس نے تقریباً 10 لاکھ روپے کے برابر جعلی افغان کرنسی بیچنے والے تین ملزمان دھر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان زاہد، واجد اور کاظم منی چینجر کو جعلی افغانی کرنسی فروخت کررہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :