17 جون ، 2012
کراچی… پیپلز پارٹی کی راہنما فوزیہ وہاب انتقال کر گئیں،ان کی عمر 56سال تھی،انہوں سوگواران میں تین بیٹے ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔فوزیہ وہاب تین ہفتوں سے کراچی میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیںآ ج شام ان کی حالت بگڑ گئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ان کے انتقال کی خبر اسپتال کے باہر وقار مہدی نے باقاعدہ طور پر میڈیا کے نمائندوں کو دی ، اس موقع پر وقار مہدی کے علاوہ راشد ربانی اور دیگر اہم راہنما بھی موجود تھے۔ان کی نماز جنازہ کل مبارک مسجد سی ویو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بلاک 4 میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔فوزیہ وہاب کے انتقال پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے جن میں میاں نواز شریف،الطاف حسین،رضا ہارون،خواجہ سعد رفیق،بابر اعوان اور دیگر شامل ہیں۔فوزیہ وہاب کے انتقال پر بابر خان غوری آبدیدہ ہوگئے انہوں نے اظہارا فسوس کے ساتھ کہا کہ فوزیہ وہاب عظیم خاتون تھیں ۔پیپلز پارٹی نے فوزیہ وہاب کے انتقال پر ملک بھر میں 10 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔