14 ستمبر ، 2016
بلوچستان کے ضلع چاغی میں تیز رفتار کار الٹ گئی ہے، حادثےمیں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ چاغی کے علاقے پدگ میں پیش آیا ہے جہاں تیز رفتاری کےباعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کار میں سوار ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
زخمی اور لاشوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دئیے ہیں۔