17 جون ، 2012
کراچی … کراچی میں جاری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں شہرام چنگیزی نے مسلسل چھٹا میچ جیت لیا ہے جبکہ نوجوان پلیئر اسجد اقبال نے سابق قومی چیمپئن شاہد آفتاب کو شکست دیدی۔ کراچی میں چیمپئن شپ کے چھٹے روز اسلام آباد کے شہرام چنگیزی نے کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھا اور وشن گر کو 4-0 صفر سے شکست دیدی۔ سابق قومی چیمپئن محمد سجاد نے خرم آغا کو 4-1 سے زیر کیا جبکہ پاکستان نمبر 3 سلطان محمد کو محمد عمران کے ہاتھوں غیر متوقع شکست ہوئی۔ ایک اور اپ سیٹ نوجوان پلیئر اسجد اقبال نے کیا انہوں نے سابق چیمپئن شاہد آفتاب کو 4-1 سے ہرایا۔ پاکستان نمبر ون محمد آصف نے محمد نظیر کو 4-2 سے شکست دی جبکہ محمد اشتیاق اور بلاول آغا نے بھی اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔