17 جون ، 2012
کولمبو … پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں ہوم ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے ۔ سری لنکا نے پہلے اور چوتھے ون ڈے میں کامیابی سمیٹی جبکہ پاکستان نے دوسرا ایک روزہ میچ اپنے نام کیا۔ تیسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ سیریز کے آخری معرکے کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے پاکستانی اوپنر اظہر علی جو کریمپ پڑنے کے باعث کچھ تکلیف محسوس کر رہے تھے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔