17 جون ، 2012
لاہور…جونیئر سطح پر پاکستان کیلئے متعدد اعزازات جیتنے والے پلیئر حماس تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کیلئے وہ ہی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں جو جہانگیر خان اور جان شیر خان نے حاصل کیں۔ تیرہ سالہ حماس تارڑ نے گزشہ اٹھارہ ماہ کے دوران پاکستان کیلئے جونیئر سطح پر چھ ٹائٹلز جیتے ہیں، حماس تارڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسکواش کو تعلیم پر ترجیح دیدی ہے، دن میں چھ سات گھنٹے ٹریننگ کرتے ہیں اور اب تعلیم پرائیوٹ مکمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر اور جان شیر خان ان کے آئیڈیل ہیں اور وہ بھی ان کی طرح پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔