25 ستمبر ، 2016
راحیلہ الطاف...اٹلی کے شہر میلان میں 6روزہ فیشن ویک عروج پر؛تیسرے روز2017کے موسمِ بہارکے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش۔
اٹلی میں میلان فیشن ویک کامیلہ اپنے عروج پر ہے، جس میں تیسرے روز دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔
اٹلی کے شہر میلان میں چھ روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے تیسرے روز Philipp Pleinکے2017کے موسمِ گرما اوربہارکیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔
ایک دلکش پارک کی تھیم لِئے سیٹ پر جہاں ایک طرف دلکش رنگوں سے سجے ملبوسات، گلاسسز، جوتے اور سنہری جیولری میں ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں ،وہیں لگژری وِنٹج کارمیں بیٹھ کر گانا گاتی ریمپ سے گزرتی ماڈلر کو دیکھ کربھی حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔
اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں، جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر26ستمبر تک جلوے بکھیریں گی۔