19 جون ، 2012
پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے عظمیٰ ایوب زیادتی کیس خارج کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ازخود نوٹس کے حوالے سے پولی گرافک ٹیسٹ بے نتیجہ رہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث کسی پولیس اہلکار پر زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عدالت نے ڈی پی او کرک اور دیگر معطل پولیس اہلکاروں کو بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔