پاکستان
19 جون ، 2012

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم گیلانی کونا اہل قراردے دیا

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم گیلانی کونا اہل قراردے دیا

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عہدہ 26 اپریل سے خالی ہے جب انہیں توہین عدالت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے صدر مملکت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئینی اقدامات کریں۔ وزیر اعظم سے متعلق اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی بنچ نے 26 اپریل کو یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت میں سزا دی تھی جس کے خلاف کوئی اپیل داخل نہیں کی گئی ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نااہل ہو گئے ہیں اور وہ 26 اپریل سے رکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے ،الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا نوٹی فی کیشن جاری کرے ،وزیراعظم کا عہدہ 26 اپریل سے خالی ہے، عدالت نے صدر مملکت سے کاہ ہے کہ وہ پاکستان جمہوریت کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے اقدامات کریں اور نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئینی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید خبریں :