پاکستان
19 جون ، 2012

پی پی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیا، نئے وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور

پی پی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیا، نئے وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور

اسلام آباد…پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرنے کاارادہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابقصدر،وزیراعظم کی زیرصدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہیپیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کرے گی۔مرکزی مجلس عاملہ صدراورچیرمین پیپلزپارٹی کے فیصلے کی بھرپورحمایت کرے گی،آج رات اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے نام کاانتخاب ہوگا،اتحادی جماعتوں کوموجودہ صورتحال پرمکمل اعتمادمیں لیاجائے گا۔نئے وزیراعظم کیلئے احمدمختاراورمخدوم شہاب کے ناموں پرغورہوا،تاہم وزیراعظم کیلئے حتمی نام کافیصلہ اتحادیوں سے مشاورت میں کیاجائیگانئے وزیراعظم کے انتخاب کیلیے بدھ کوقومی اسمبلی کااجلاس بلانے کاامکان ہے۔پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے،پیپلزپارٹی کے تمام اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی اجلاس میں شرکت ہرصورت یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :