19 جون ، 2012
اسلام آباد…مخدوم شہاب الدین یا چوہدری احمد مختار کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے کیلئے صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی زیر غور تھا لیکن سندھ سے صدر کے تعلق کی وجہ سے ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا ،تاہم حتمی نام کے لئے آج رات کو اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نام تجویز کیا جائے گا ۔