04 اکتوبر ، 2016
امریکی ریاست انڈیاناکے دارالحکومت انڈیانا پولس میں 37ویں سالانہ زوپولس 500ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 5کچھوؤں نے حصہ لیا۔
بچوں کے ساتھ کچھوؤں کی اس ریس کو دیکھنے کے لیے کئی فیملیزنے انڈیانا پولس چڑیا گھر کا رُخ کیا۔ ممکنہ طور پردنیا کی سب سے سست رفتار ریس میں شامل ان کچھوؤں کو ریس جیتنے کا انعام ایک پھلوں سے بھری پلیٹ کی شکل میں ملنا تھا ۔
انعام کے حصول کے لیے انتہائی سست رفتار کچھوے بھی تیزی سے اختتامی نشان کی جانب بڑھتے دکھائی دیے۔