19 جون ، 2012
اسلام آباد…قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم،وزیر اعظم نہیں رہے ،پیپلز پارٹی کو عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں تاہم پارٹی کارکنان صبر تحمل کا مظاہرہ کریں ،پیپلزپارٹی کے کارکن کسی قسم کااحتجاج نہ کریں۔ قانونی اوراتحادیوں سے مشاورت کے بعدپیپلزپارٹی لائحہ عمل طے کریگی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اجلاس کے بعد جہانگیربدر ،قمر الزماں کائرہ اور راجہ پر ویز اشرف نے مشترکہ پریس سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئر مین کے صدارت میں منعقد ہونے والا اجلاس ابھی جا ری ہی تھا کہ خبر آگئی کہ وزیر اعظم گیلانی کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے اس صورت حال پر پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج رات سینٹرل ایگزکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے گا جس میں مستقبل کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیربدر کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعدآیندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا۔راجہ پر ویز اشرف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صدرآصف زرداری کوآیندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے اختیاردیدیاگیاہے ،وہ ملک وقوم،جمہورت اورپارلیمنٹ کے فائدے میں جوہواوہ کرینگے۔