19 جون ، 2012
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سری لنکا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔وطن واپس پہنچنے پر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20کرکٹ کھیلتا رہوں گا،ون ڈے کرکٹ کھیلنے یاچھوڑنیکا فیصلہ بڑوں سے مشورے سے کرونگا،اگرون ڈے کرکٹ چھوڑنے کامشورہ دیا تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دونگا۔آفریدی نے کہا کہ اگر 2015ورلڈکی ٹیم بنانی ہیتو تمام سینئر کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہو گا۔کپتانی میرا شعبہ نہیں ہے،اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔