10 اکتوبر ، 2016
دنیا بھر میں فضائی آلودگی ایک خطرناک مسئلہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان روسیگار ڈنے سات میٹر اونچا ایک ایسا انوکھا فلٹر ٹاور تیار کیا ہے، جو نہ صرف ماحول کو 75فیصد گردو غبار سے صاف کر سکتا ہے، بلکہ فلٹر کئے گئے کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
اسموگ فری ٹاورنامی فلٹر30 ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریا سے پاک کر کے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔ منفرد نوعیت کے اس فلٹر کو آنے والے وقتوں میں چین کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔