18 اکتوبر ، 2016
لاہور کی سیر کیلیے آیا ہوا 52 رکنی چینی وفد بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے گیا ، مزار اقبال پر حاضری بھی دی۔جہاں بھی گئے ، وفد کا والہانہ استقبال ہوا ، ڈھول کی تھا پ پر جھوم اٹھے، بےپناہ محبت ملنے پر بےاختیار پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
پاک چائنہ فرینڈ شپ کار ریلی کے شرکاء کا لاہور میں دوسرا روز بھی کافی مصروفیت میں گزرا۔ لاہور کی سیر کو نکلے تو جا پہنچے مغلیہ عہد کی عظیم الشان بادشاہی مسجد ۔ بھرپور سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے تھے ۔
مزار اقبال پر حاضری دی ، گارڈ آف آنر ملا ،، وفد نے ہر لمحہ انجوائے کیا تو ان لمحات کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ بھی کرتے رہے،وفد شاہی قلعے میں داخل ہوا تو ڈھول اور بھنگڑوں سے والہانہ استقبال ہوا، چینی لڑکیاں ، خواتین اور مرد سحرزدہ ہو کرخود بھی جھوم اٹھے ، چینی مہمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں آ کر بہت اچھا لگا، بہت پیار مل رہا ہے۔