20 جون ، 2012
لندن…سلمان بٹ کوبرطانیہ سے ڈی پورٹ کردیاجائیگا، سلمان بٹ جن کی قیدکی مدت کچھ گھنٹوں میں ختم ہورہی ہے ذرائع کے مطابق لیکن انھیں رہانہیں کیاجائے گا انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے تک حراست میں رکھاجائیگا، اورجیل سے ہتھکڑی لگاکرجہازتک پہنچایاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے پررضامندی ظاہرکردی ہے جیل انتظامیہکے مطابق کسی قیدی کوڈی پورٹ کرناہوتو9ماہ پہلے رہاکیاجاسکتاہے اورجلدرہائی اسکیم سے برطانوی حکومت کواخراجات میں بچت کافائدہ ہوتاہے، سلمان کوجلدرہائی اسکیم کے تحت برطانیہ سے ڈی پورٹ کیاجائیگا، کرکٹرسلمان بٹ کوبرطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزاسنائی تھی۔