20 جون ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی آسٹریلیا میں بلیوں کے40ویں سالانہ میلے نیشنل کیٹ شوکا انعقاد میں کیا گیا۔کئی روز تک جاری رہنے والے والے اس میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں بلیوں نے اپنے مالکان کیساتھ شرکت کی۔کیٹ شو کے لیے رجسٹر کی جانے والی بلیوں کوعمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جن کی جانچ پڑتال کیلئے عالمی شہرت یافتہ بلیوں کے ماہر بطور ججز موجود تھے۔اس میلے میں شامل بلیوں کوانکے نسل،نشوونما،منفرد عادات،رویے اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا گیاجسکے لیے بلیوں کے ماہرین نے انکا جسمانی چیک اپ بھی کیا۔بلیوں کے دلداہ،بلیاں پالنے والے افراد،ٹی وی کیمروں اور ججز کی نگرانی میں ہونے والے اس کیٹ شو میں ہر نسل کی سب سے بہترین کردار اور نشوونما والی بلی کو مختلف کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا گیا۔